The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لاسپور ؛ زمین کے تنازعہ میں جھڑپ، ایک شخص جان بحق جبکہ تین افراد زخمی

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کی دور آفتادہ مقام سور لاسپور میں زمین کے تنازعے پر مبینہ طور پر مسمی گوہر آمان ولد بلبل نے اپنے بیٹوں ضیاء اور فیضی کے ہمراہ مخالف فریق نیت ولی اور ولی محمد پر آتشین اسلحے سے فائر کھول دیا ۔ جس کے نتیجے میں نیت ولی موقع پر جان بحق اور ولی محمد زخمی ہوگیا ۔ جان بحق ہونے والے شخص نیت ولی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی ولی محمد اور مخالف فریق فیضی ولد گوہر آمان اور ان کی والدہ جو مبینہ طور پر سنگ باری کے نتیجے میں پتھر لگنے سے زخمی ہوئے تھے ۔ کو آر ایچ سی مستوج روانہ کردیا گیا ہے ۔ وقوعہ کے بعد مقامی پولیس نے ملزمان گوہر آمان ولد بلبل اور ان کے بیٹے ضیاء کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔