The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 قومی شناختی کارڈ میں مذہب کا کالم شامل کیا جائے تاکہ قادیانیوں کو لگام دیا جاسکے۔ شہزادہ محمد رضاء الملک خراسانی  

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف سماجی شخصیت شہزادہ محمد رضاء الملک خراسانی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں مذہب کا کالم شامل کیا جائے کیونکہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اسلام کا قلعہ بنانے کے لئے حاصل کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بابائے قوم محمد علی جناح نے تحریک پاکستان کے دوران واشگاف الفاظ میں دنیا کے سامنے یہ واضح کیا تھاکہ پاکستان میں نظام حکومت قرآن وسنت سے وضع شدہ اصولوں کے مطابق ہوگا جوکہ شریعت محمدی ہے لیکن ان کی رحلت کے بعد یہودیوں کے بنائے ہوئے قادیانیوں نے ملک میں اسلام کے نفاذ کے خلاف بدترین سازش کی اور اس میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے اب سات دہائی گزرنے کے بعد بھی یہاں مکمل طورپر اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو اس وقت لگا م دینے کی اشد ضرورت ہے جوکہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے اور اپنی تشخص چھپاکر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور شناختی کارڈ میں مذہب کا کالم شامل کرکے ان کے راستے کو روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ قومی شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کرنے کے بعد بھی اگر قادیانی اپنا مذہب اسلام ظاہرکرے تو انہیں آئین پاکستان سے غداری کے تحت مقدمہ چلایا جائے کیونکہ قادیانیوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973ء کے آئین کے تحت غیر مسلم اور اقلیت قرار دے دئیے گئے ہیں۔

chitraltimes shahzada razaul mulk khurasani press confrence 2