The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش چترال پولیس نے ناکام بنادی، ملزمان گرفتار

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاون خورکشاندہ سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش لوئر چترال پولیس نے ناکام بنادی ، تھانہ ایون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ بڑاوشٹ ایون میں گزشتہ دنوں  ایک بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا ڈرامہ رچانے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI بلبل حسن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

تفتیشی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان شوہر عبداللہ خان ، دیور علی حیدر پسران ادینہ خان اور ساس ملزمہ حسن بی بی زوجہ ادینہ خان ساکنان بڑاوشٹ ایون لوئیرچترال کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثنا تحریک حقوق چترال کی طرف سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک واقعہ نہیں ہے عموما قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے چترال پولیس اور خصوصا ایس ایج او تھانہ آیون بلبل حسن اور ڈی ایس پی سرکل بمبوریت حسن اللہ نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اس کیس کی تفتیش کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا امید ہے کہ چترال پولیس مقتولہ بیٹی کے ورثا کو انصاف فراہم کرے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کے سفاکانہ اقدام کرنے جرات نہ ہو