Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلک ناز کو سینٹ کی نشست کیلئے ٹکٹ دینے پرعمران خان کے احسان مند ہیں۔بی بی سفینہ صدرویمن ونگ

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صدر انصاف ونگ اپر چترال بی بی سفینہ نے کہاہے کہ عمران خان نے چترال کی ایک بیٹی کو سینٹ کا ٹکٹ دلواکر علاقے کے عوام خصوصا خواتین کا دل جیت لیا ہے ۔ خواتین کی ایک اجتما ع اور بعد میں چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بی بی سفینہ نے کہا کہ عمران خان واحد شخصیت ہیں کہ جنھوں نے سینٹ کی نشت کیلئے میرٹ کی بنیاد پر ایک درینہ کارکن کو ٹکٹ دیکر موروثی سیاست کو خیرآباد کہہ دیا ہے ۔ صدر ویمن ونگ نے عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کا اپر چترال کے عوام خصوصا خواتین اور اپنی کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایک پسماندہ اور دورآفتادہ علاقے کی خاتون کو ٹکٹ دیکر ہمارے اوپر ایک اور احسان کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے فوزیہ بی بی اور وزیر زادہ کوبھی چترال سے نمائندگی دیکر انھوں نے چترال کے عوام کے ساتھ اپنی محبت کے ساتھ غیر ترقی یافتہ علاقوں کے عوام سے ہمدری کا اظہار کرچکے ہیں ۔بی بی سفینہ نے مذید کہا کہ چترال کے خواتین تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ہنر مند بھی ہیں مگر ان کے مسائل کو حکام بالاتک پہچنانے والا کوئی نہیں تھا اب فلک ناز سینٹر بننے کی صورت میں ہمارے مسائل ایوان بالا تک پہنچیں گے ۔ اور ان کا حل ممکن ہوجائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45590