The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت دن کی مناسبت سے آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں محفل نعت خوانی

Chitral Times

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ایک پر نور اور پر رونق محفل نعت خوانی سجائی گئی ۔ جس کی نظامت کے فرائض رضوانہ حمید اور نگینہ زینب نے سر انجام دیں ۔ اور اس پر رونق محفل کی صدارت کا شرف پرنسپل سلطانہ برہان الدین کو حاصل رہی ۔اس باپرکت محفل میں کل بائیس 22 نو نہال نعت خواں طالبات نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے سے شرف یاب ہوئے ۔ جن کی سحر انگیز آواز سے پوری محفل پر وجد کی کیفیت طاری رہی ۔ ان نونہال نعت خوانوں میں نورالا یمان اور ہمنوا ، صاحبہ اور ہمنوا، ہیرا شریف ، المینہ انجم، کشمالہ افروز ، سعدیہ اور ہمنوا ،مدیحہ عمر، شاہزیمہ ، عطیہ حسن ، ادیبہ زیب ، ثانیہ معراج اور ہمنوا ، ہیرا سردار ، ہیرا اقبال اور ہمنوا اور فیکلٹی ممبر نعیمہ عزیز کے نام شامل ہیں ۔اس محفل کے آخر میں ایک وجدانی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب سکول کے مشہور نعت خواں طالبہ مہری شباب نے کھوار زبان نعت پیش کی۔

chitraltimes akhss kuragh naat khawni program 1 chitraltimes akhss kuragh naat khawni program 4

chitraltimes akhss kuragh naat khawni program 7 chitraltimes akhss kuragh naat khawni program 6

chitraltimes akhss kuragh naat khawni program 3