Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید میلادالنبی کی مناسبت سے وریجون میں تقریب

شیئر کریں:

وریجون (جمشیداحمد)عید میلادالنبی کی مناسبت سے تعمیر سیرت کالج وریجون موڑکھومیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ تعلیم مکرم شاہ نے کی۔ تقریب کا اغاز قاری سمیع اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا اور طالبات عمائیدیں علاقہ نے شرکت کی مقرریں اس دن کی مناسبت سے اپنی خطاب میں نبی کریم کی سیرت، صورت،اخلاق اور کردار پر مفصل روشنی ڈالی اور حضور کی حالات زندگی کو مسلمانوں کے لیے بہتریں نمونہ اور مشعل راہ قرار دیا گیا۔ مقریریں میں مولانا شمس العارفین،مولانا عبدالغظیم،قاری ضیاالدیں،سابق انسپکٹر محمد سلام، سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب،امین الرخمن،فہد علی شاہ، حافظ علی شاہ و دیگر نے تقاریر پیش کیے۔کشمیلا نازاور رضوانہ جمشید نے حمد باری تعالی، عمیر اقبال،فریال اور ساتھی،جمشیدہ،عمارعلی، سنوبر اور ساتھی نے نعت رسول مقبول پیش کیے۔ نظامت کی فرائیض طالب علم عصمت ظفر اور مجتبی نے انجام دیں۔نوجوان سماجی کارکن عبدالرفیع کی طرف سے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کی گئی۔اخر میں یہ تقریب صدر محفل سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ کی صدارتی خطبہ اور مولانا شمس العارفین کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

chitraltimes eid millad program mulkhow1
chitraltimes eid millad program mulkhow4
chitraltimes eid millad program mulkhow2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53795