The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

Chitral Times

عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویڑن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عید کے لیے 4 سے5چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائے گی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویڑن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔واضح رہے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ20اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا رمضان تیس روزوں کا ہو گا اور عید ہفتہ22اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔