عیدالاضحی چترال کے دونوں اضلاع میں مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح لوئر چترال اور اپر چترال میں بھی عیدالاضحی عقیدت و اخترام اورمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اس حوالیسے اپر چترال کے مختلف علاقوں بونی, تورکھو موڑکھو اور مستوج کے جامع مساجد عیدگاہوں اور جماعت خانوں میں عید کی نماز ادا کی گئی عید کی بڑی اجتماع جامع مسجد بونی اور مرکزی عیدگاہ وریجون میں ہوئی اور ہزاروں نمازیوں نے نماز عید ادا کی اس موقع پر علمائے کرام اس دن کی مناسبت سے جامع انداز میں تقاریر اور واعظ نصیحت پیش کی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کو عقیدت احترام اورسلام پیش کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اس پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی۔
اس کے علاوہ علمائے کرام نے بھر پور انداز میں فل سطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی طور پر ہاتھ اٹھاکر اعلان کرتے ہوئے اس رائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا غزم کیاگیا۔علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن کاروباری حضرات نے اپنے دوکانوں میں اس رائیلی مصنوعات جیسے مشروبات اور دوسرے اس رائیلی پروڈکٹس رکھتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں یوں سمجھے وہ اس رائیل کے لیے چندہ جمع کررہے ہیں ان کی سب ملکربازاروں اور اپنے اپنے علاقوں کے دوکانوں میں فروخت کرنے پر مکمل پابندی لگا دی جائے اور فل سطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کی جائے۔اور اس راییل کی طرف سے معصوم بچون کی قتل وعام کی سخت مذمت کی جائے۔ اخر میں وطن عزیز پاکستان کی کامیابی سلامتی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

