The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 25 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

علمائے کرام خطباء عظام کے نام کھلا خط ….انجمن دعوت عزیمت چترال

Chitral Times

علمائے کرام خطباء عظام کے نام کھلا خط ….انجمن دعوت عزیمت چترال

علمائے کرام خطباء عظام کے نام کھلا خط ….انجمن دعوت عزیمت چترال
logo

السلام علیکم

آپ بخوبی جانتے ہیں کہ بغیر تحقیق چترالی بیٹیوں کو دلالوں کے ذریعے چترال سے باہر بیاہنے کے نتائج ہمیں لاشیں اٹھانے کی صورت میں مل رہے ہیں ہر سال ہماری ایک دو بیٹیوں کی لاشیں واپس کی جاتی ہیں ۔ انجمن دعوت عزیمت پچیس سال سے ان دلالوں کے خلاف برسرپیکار ہیں تاہم لوگوں میں آگاہی نہ ہونے وجہ سے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔


آپ علمائے کرام کا معاشرے میں بڑا مقام ہے آپ کی سنی جاتی ہے آپ لوگوں کو اس اہم مسلے کے بارے اچھی طرح معلومات اور آگاہی دے سکتے ہیں


آپ سے التماس ہے خطبہ جمعہ میں بیٹیوں کو چترال سے باہر بیاہنے کے نقصانات دلالوں کے کارتوتوں اور شادی کے نام پر ہونے والے بیٹیوں کے خرید و فروخت کے اس گندہ دھندے کو ختم کرنے میں انجمن دعوت عزیمت اور ڈسٹرکٹ پولیس کا دست و بازو بنئیے


جمعے کے خطبے میں دس سے پندرہ منٹ لوگوں کو ان دلالوں کے عزائم اور نقصانات سے آگاہ کیجئے اب تک ہم پچیس بیٹیوں کی لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔


تحقیق کے بغیر ہونے والی شادیوں کی روک تھام میں ہمارا ساتھ دیجئے اور بحیثیت مذہبی رہنما بحیثت ایک اسلامی سکالرز بحیثیت ایک معلم بحیثت ایک عالم دین اور بحیثیت ایک چترالی اپنا کردار ادا کیجئے ۔ دلالوں سے بچنے بغیر این او سی شادی کرانے سے بچنے کی تاکید کیجئے ۔ اور نکاخ رجسٹرار حضرات اس بات کو یقینی بنائے کہ این او سی کے بغیر آنے والے کسی فرد کا نکاح نہ پڑھائے ۔
ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔۔