![Chitral Times - The voice of Chitral | علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹررفیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے director aio chitral rafiullah retired66](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2019/01/director-aio-chitral-rafiullah-retired66.jpg)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹررفیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے. ریٹائرمنٹ کے موقع پر ریجنل آفس میںایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ہے . جس میں ڈی ای او ایجوکیشن احسان الحق، ڈی ای او فیمل حلیمہ نذیر، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰحکام اور مختلف مکاتب فکرکے افراد نے شرکت کی. تقریب میںمقرریں نے ڈائریکٹر رفیع اللہ کی تعلیم کے میدان میں خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا. رفیع اللہ دو دھائی سے زیادہ عرصے تک محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بھی خدمات انجام دیتے رہے جس کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات ہوئے . انھوںنے چترال کے علاوہ پشاور، مردان ، ایبٹ آباد و دیگر مقامات پر بھی خدمات سرانجام دی . اور بطورریجنل ڈائریکٹر ریٹائرہوگئے.
دریں اثنا شفا عت الرحمن نے نئے ریجنل ڈائریکٹر کی زمہ داری سنبھال لی.