Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عشریت کے مقام پر ٹرک حادثہ کا شکار، ڈرائیور اور کنڈکٹرجان بحق

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور سے چترال آنے والی ٹرک کو لواری ٹنل سے نکل کر چترال کے پہلے گاؤں عشریت میں داخل ہونے کے بعد کھائی میں گر کر حادثہ پیش آنے سے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی گاڑی میں سوار نہیں تھا۔ پولیس تھانہ عشریت کے اہلکار کے مطابق بیڈ فورڈ ٹرک گھی اور کوکنگ آئل کا لوڈ لے کر چترال آرہا تھاکہ عشریت کی اترائی میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے کئی فٹ نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ڈرائیور رحمت ولی شاہ ولد میر ولی کا تعلق ارندو گول چترال سے جبکہ کنڈکٹر عثمان علی ولد شیر علی کا تعلق بریکوٹ سوات سے تھا۔ چترال پولیس نے حادثے کو ڈرائیور کی لاپروائی قرار دیتے ہوئے تعزیرات پاکستان کے دفعات 279اور 320کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران عشریت کے مقام پر اترائی میں بے قابو ہونے کے نتیجے میں حادثات کی تعداد درجن سے ذیادہ بتائی جاتی ہے جن میں دو مہلک حادثات شامل ہیں۔

chitraltimes Ashirate truck accident two dies1
chitraltimes Ashirate truck accident two dies

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51898