Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع لوئر چترال میں موبائل سموں کے غیر قانونی اجراء کو روکنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا

شیئر کریں:

ضلع لوئر چترال میں موبائل سموں کے غیر قانونی اجراء کو روکنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ۔اعلامیہ جاری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں موبائل سموں کی غیر قانونی اجراء کے روک تھام کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال کی دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق لوئر چترال میں متعلقہ کمپنیوں کی اجازت کے بغیر غیر مجاز افراد کے سم کارڈ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام غیر مجاز سم کارڈز اور رجسٹریشن میں استعمال ہونیوالا آلات کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے سادہ لوح افراد کے انگوٹھوں کے نشانات کو غلط استعمال سے روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جو کہ 02 مہینوں کے لئے برقرار رہیگا۔ خلاف ورزی پر محکمہ پولیس تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔ ضلعی پولیس سربراہ اور تمام انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

chitraltimes dc lower cprc 144 imposed on mobile sim


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80302