ضلعی سیرتِ کونسل چترال کے زیراہتمام سیدنا صدیق اکبر وتحفظ بیت المقدس کانفرنس کا انعقاد
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی سیرتِ کونسل چترال کے زیراہتمام جامع مسجد فیض آباد ہون میں سیدنا صدیق اکبر وتحفظ بیت المقدس کانفرنس کے عنوان سے ایک پروقار تقریب زیر صدارت مولانا غیرت الدین منعقد ہوا۔تقریب کاآغاز مولانا فدااحمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا حمد باری تعالی طالب علم محمد ضیاف اور نعت حافظ یاسر عرفات نے پیش کی ۔
تقریب سے مولانا غیرت الدین ،مولانا سراج احمد ، حافظ نواز مدنی، مولانا محمد سلیم ، مولانا احسان الحق وفا نے خطاب کیا اپنے خطاب میں تمام خطباء نے شان صدیق اکبر کو بہترین انداز میں پیش کیا ۔مولانا قاضی معراج اللہ نے شان صدیق اکبر میں شاندار کلام سے شرکاء کو محظوظ کیا۔
اس بابرکت تقریب کے مہمان خصوصی چترال کے سماجی ومذہبی شخصیت خطیب شاہی مسجد چترال واستاد دارالعلوم شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزماں تھے انہوں نے انتہائی مدلل ومفصل خطاب کیا۔خصوصاً چترال کے نوجوانوں کو اپنے اسلاف سے دلی لگاؤ اور ان کو اپنے لئے مشعل راہ بنانے پر زور دیا ۔اسرائیل کے ظلم وبربریت کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی پر ایک قرارداد بھی منظور ہوا ۔


