ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد، مسایل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاییں گے۔ ڈپٹی کمشنر
دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
جس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان,تحصیل میئر دروش شہزادہ خالدپرویز ,سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی۔
عوام نے مسایل کے انبار لگادیے، جن میں بجلی سے متعلق مسائل,واٹر سپلائی سکیم,دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی,ٹرانسپورٹ کرایوں کا مسلہ,شیشی کوہ روڈ کی مرمت کا مسلہ ,مدکلشٹ ویلی کے لیۓ دوائیوں کا کوٹہ بڑھانے ,این ایچ اے روڈ پہ ناقص کام ,مقامی لوگوں کو پرمٹ کا اجراء,سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی ,اور سپیشل افراد کے لیۓ الگ کچہری کا تقاضہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہویے تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز نے کہا کہ تحصیل کونسل دروش اور ضلعی انتطامیہ علاقے کے عوام حل کرنے کیلیے بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ دروش میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جایے اور پیک اورز میں لوڈشیڈنگ سے علاقے کو مستثنی کیاجایے۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام کے سارے مسائل سننے کے بعد کچھ مسائل موقع پہ حل کیۓ ۔بعض مسائل کے فوری حل کیلۓ متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ۔
اور ڈی سی نے علاقے کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کی حل کیلۓ ضلعی انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے۔ ان مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کر دیۓ جاینگے۔اور سپیشل افراد کیلۓ بہت جلد الگ کچہری کا انتظام بھی کیا جاۓ گا۔ ۔ عوام نے کھلی کچہری کو سراہا اور ائندہ بھی علاقے میں اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی۔



