The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی لوئر چترال پولیس کی کم سن ڈرائیورز /موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی مہم جاری 

Chitral Times

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں لوئر چترال میں ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے خاطر کم سن موٹرسائیکلسٹ اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائکل چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے ضلع ہذا میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے جس کے تحت کم سن موٹر سائکلسٹ اور بغیر ہلمٹ کے بائک چلانے پر پابندی ہے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز / ٹریفک مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس وارڈنز نے مختلف مقامات پر کم سن بائکرز اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائکل چلانے والوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا۔ٰ تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں۔

chitraltimes chitral lower administration strike against under age drivers 1 chitraltimes chitral lower administration strike against under age drivers 4 chitraltimes chitral lower administration strike against under age drivers 3