The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کمسن موٹر سائیکلسٹ اورتعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

Chitral Times

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کمسن موٹر سائیکلسٹ اورتعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کمسن موٹر سائیکلسٹ اورتعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی خصوصی احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے سلیم اللہ ایوبی اے،سی (یوٹی), ٹریفک وارڈن مستوج اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کمسن موٹر سائیکلسٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور دوران انسپکشن متعدد موٹر سائیکلسٹ کو بےغیر لائیسنس، بےغیر کاغذات اور بے غیر ہیلمٹ کے بائیک چلانے پر جرمانہ عائد کیا گیا اورSOPs کی خلاف ورزی کرنے پر کئی تعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے خلاف بھی باضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز کو تمام قانونی لوازمات پوری کرنے اور صوبائی حکومت کی طرف Covid-19 سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایت دی۔

shah adnan aac mastuj
shah adnan aac mastuj1

دریں اثنا مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور زمہ دران کی جانب سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور آئے روز مختلف حادثات کی تدارک کے لئے جامع لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے زیر صدارت آج ایک میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ اس میٹنگ میں ایس،ایچ،او تھانہ بونی، ٹریفک وارڈنز، صدر اور سیکرٹری بازار یونین بونی نے بھی شرکت کیں۔ میٹنگ میں کم سن موٹر سائیکلسٹس کے خلاف کریک ڈاؤن،capacity سے ذیادہ پسنجرز لیجانے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی، تیز رفتاری اورغفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن، ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونا اور تعلیمی اداروں کے پک اینڈ ڈراپ والے گاڑیوں میں سیکورٹی گارڈ کا نہ ہونا جیسے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرنے کے بعد ذیل فیصلے کیےگئے۔

1. اپر چترال کے تمام ایس،ایچ،اوز اور ٹریفک انچارجز تعلیمی اداروں کے پک اینڈ ڈراپ والے گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے پابند ہونگے اور کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور حد سے زیادہ پسنجرز لیجانے والے تعلیمی اداروں کے ڈرائیورز کے خلاف سخت سے سخت ترین کاروائی عمل میں لائیں گے۔

2۔ کم سن موٹر سائیکلسٹس، تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس کے لئے اپر چترال کے مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کی جائےگی۔

3. کسی بھی تعلیمی ادارے کا زمہ دار ڈرائیور گاڑی چلانے کا پابند ہوگا اور ڈرائیور کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

4. کسی بھی تعلیمی ادارے کے ڈرائیور کے پاس HTV لائیسنس ہوگا۔ بصورت دیگر وہ گاڑی نہیں چلا سکتا۔

upper chitral administration action against illegal driving1
upper chitral administration action against illegal driving3
upper chitral administration action against illegal driving
upper chitral administration action against illegal driving6