Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری، مستوج بردان گول میں لاسپورروڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری، مستوج بردان گول میں لاسپورروڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے  بردان گول مستوج میں  بلاک سڑک  ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد ععرفان الدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصباح الدین کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں کو ملانے والی سڑکوں کا جائزہ لیا۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔  برفباری کی وجہ سے رار گول وورکوپ کے آس پاس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو کو مذکورہ روڈ جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام ٹرانسپورٹرز حضرات دوران سفر snow chainکے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اپر چترال لیویز کے اہلکار کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

اپر چترال میں حالیہ برفباری کی وجہ سے آمدورفت کا جائزہ لینے اور کرایوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ہیڈکوارٹر بونی میں قائم مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اڈہ مالکان سے دوردراز علاقوں کے راستوں اور کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان کو اگاہ کیا کہ برفباری کا فائدہ اٹھاکر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی

chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 1

chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 1

chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 2 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 10 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 7 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 6 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 5 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 4 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 3 chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 2

chitraltimes upper chitral road blocked dc upper visited 9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85511