صوبے کی بزنس کمیونٹی نامساعد حالات میں بھی ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پیش رہے ہیں، گورنر
گورنر کی پشاور چیمبر آف سمال ٙٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت، مئیر پشاور حاجی زبیر علی بھی موجود تھے
تقریب میں چیمبر کے کنسلٹنٹس اور دیگر تاجر برادری کو بہترین خدمات پر اسناد پیش کی گئی
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود صوبے کی بزنس کمیونٹی نے جس ہمت اور بلند حوصلہ سے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کاردار اداکیا ہے وہ لائق تحسین ہیں. یہ حقیقت ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور صوبے کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ اور ہر حال میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پیش پیش رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور چیمبر آف سمال ٙٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں سابق نگران صوبائی وزیر ملک مہر الہی، میئر پشاور حاجی زبیر علی، صدر ملک سلمان الہی، سینیر نائب صدر حاجی لال جان، نائب صدر سعید اللہ صراف، ایگزیکٹیو ممبران سمیت بڑی تعداد میں تاجروں اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ صدر ملک سلمان الہی نے منعقدہ تقریب میں پشاور چیمبر کی کارکردگی، تاجروں کے مسائل کو حل کرنے میں چیمبر کے کردار، ممبر شپ کے حصول افادیت سے آگاہ کیا اور گورنر خیبرپختوا حاجی غلام علی، مئیر پشاور حاجی زبیر علی سے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی. انہوں نے بالخصوص پشاور کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر گورنر اور میئرپشاور کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔تقریب میں چیمبر کے کنسلٹنٹس اور دیگر تاجر برادری کو بہترین خدمات پر اسناد پیش کی گئی جبکہ پشاور چیمبر کیجانب سے گورنر حاجی غلام علی، مئیر پشاور حاجی زبیر علی، پشاور چیمبر گروپ لیڈر، تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی کو شیلڈ پیش کیے گئے۔
گورنر نے کہاکہ وہ بزنس کمیونٹی اور عوام کے ساتھ ہیں اور ہمہ وقت کوشش کررہے ہیں کہ ان کے مسائل کاخاتمہ ممکن ہوسکے اور بزنس کمیونٹی بلا کسی رکاوٹ اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں. انہوں بزنس کمیونٹی کے سربراہان پر بھی زور دیا کہ وہ بلاتفریق کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں.
علاوہ ازیں گورنر سے سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر نعمان نے بھی گورنر ہاوس میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا