Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے جو ایک قابل اطمینان امر ہے۔۔۔قلندر لودھی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے جو ایک قابل اطمینان امر ہے۔ یہ بات ان کے دفتر میں منعقدہ صوبائی خوراک کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی طرف سے تفصیلی بریفینگ کے بعد وزیر خوراک خیبرپختونخوا نے اس بات پراطمینان اور خوشی کااظہار کیا کہ صوبے میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور صوبہ بھر کی فلورملوں کو ان کے کوٹہ کے مطابق ترسیل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی محکمہ خوراک کے اکاؤنٹ II-سے گندم کی خریداری کی جائے گی جس سے صوبہ کو مالی فائدہ ہوگا جبکہ گذشتہ ادوار میں کمرشل بنکوں سے پیسے لے کر گندم کی خریداری کی جاتی تھی جو صوبے پرایک بوجھ ہوتاتھا۔سیکرٹری خوراک اکبر خان نے اس موقع پر بتایا کہ اکاؤنٹII- میں گندم کی خریداری کے لئے مقررہ رقم موجودہے۔ واضح رہے کہ نئے سال کے لئے گندم کی خریداری یکم مئی سے شروع کی جاتی ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے 3 لاکھ ٹن کاکوٹہ مقرر کیاگیاہے۔ صوبائی وزیر قلندر لودھی نے اس بات پراطمینان کااظہار کیاکہ صوبے میں وافر گندم کی موجودگی کے باوجود نئے سال کی گندم خریداری کے لئے تمام تر اقدامات بروقت اٹھائے گئے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے علاوہ محکمہ خزانہ ،قانون اوردیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
KP Minister for Food Haji Qalander Lodhi .and secretary food Akbar khan
بعد ازاں صوبائی وزیر نے محکمہ خوراک کے افسران کے دفترات کیلئے تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح‌کیا. اس موقع پر سیکریٹری فوڈ اکبر خان اور ڈائر یکٹر فوڈ بھی موجود تھے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8052