The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ریونیو

Chitral Times

صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ریونیو

صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ریونیو

صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ریونیو پنجاب
آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا
اشٹام انسپکٹرز کا سروس سٹریکچر، تمام ڈویڑن اور اضلاع میں اشٹام انسپکٹرز کے لیے دفاتر بنائیں جائیں گئے

راولپنڈی(چترال ٹایمز رپورٹ) صوبائی وزیر ریونیو پنجاب نوابزادہ منصوراحمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گااور آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹوں کو نوٹس دیے جائیں۔عملدرآمد نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کو سیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اور جعلساز لینڈ مافیا سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو محفوظ کرنے کے لئے تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں خرید و فروخت کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں لازمی موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اشٹام کی فروخت کرنے والوں کے خلافط سخت کریک ڈاون کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام انسپکٹرز اسٹیمپ وینڈرز کی چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی اشٹام کی خریدوفرخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر پر خصوصی بھی نظر رکھتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے اسٹیمپ انسپکٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار اور رجسٹری محرر کے دفاتر کے آڈٹ کو یقینی بنایا جائے اور ریکوری کو بروقت سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈویڑن اور اضلاع میں اشٹام انسپکٹرز کے لیے دفاتر بنائیں جائیں گئے، اشٹام انسپکٹرز کا سروس سٹرکچر بنایا جائے گا اور نئے اشٹام انسپکٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ پلس پراجیکٹ، ڈیجیٹل گردواری اور نئے بنائے جانے والے پورٹل سسٹم کے حوالے سے کہا کہ ڈیجٹل گردواری مکمل نہ کرنے والے اضلاع کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔90 فیصد سے کم ڈیجٹل گردواری کرنے والے 16 اضلاع کو جلد از جلد گردواری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کی جائیداد کی محفوظ بنانے اور ویریفکیشن کے لیے نیا پورٹل سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی جائیداد کی فرد ملکیت حاصل کر سکیں گے، ملکیت اور فرد بیع بھی شہری اپنے موبائل کے ذریعے ڈاون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نیا پورٹل سسٹم شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے معاون ثابت ہو گا، جائیداد کا بیعانہ کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ بھی پورٹل پر موجود ہو گا اور پورٹل پر جائیداد کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ موجود ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر کرایہ نامہ کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی اور کرائے پر دی جانے والی جائیداد کا سابقہ ڈیٹا بھی پورٹل پر دیکھا جا سکے گا کہ پہلے کس کس کرایہ دار کو بلڈنگ یا مکان کرایہ پر دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز کا قیام حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس سے ہزاروں شہری روزانہ کہ بنیاد پر اپنے گھر کی دہلیز پر استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں آنے والے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ دیہی مراکز مال کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی چوکیدار سمیت دیگر عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔