Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے چترال لوئر اوراپرسمیت ۹اضلاع میں کرونا پابندیاں نافذکردی

شیئر کریں:

صوبائی حکومت نے چترال لوئر اوراپرسمیت ۹اضلاع میں کرونا پابندیاں نافذکردی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخواہ کا کرونا کیسز میں اضافے کے باعث مزید 09 اضلاع میں 23 اگست سے کرونا پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔
ان اضلاع میں نوشہرہ،صوابی،مردان،اپر چترال،لوئر چترال،مانسہرہ،کوہاٹ،کرک،ڈی ائی خان شامل ہیں جہاں 23 اگست سے نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔


ان اضلاع میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند ہوں گے۔ہوٹلوں میں رات 10 بجے تک اوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی،
اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں 02 دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیگی۔ضلعی انتظامیہ چھٹیوں کا تعین کرینگی۔


اسی طرح ہر قسم پبلک ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سواریوں کیساتھ چلے گی۔ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام ہوگا۔ مذہبی، ثقافتی،موسیقی اورشادی، کے انڈور پروگرامات پر پابندی کا فیصلہ، شادی بیاہ کے پروگرامات اوٹ ڈور 300 مہمانوں کیساتھ سخت ایس او پیز کے تحت اجازت ہوگی۔اور ساتھ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

new notificaton
new notificaton2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51619