صوبائی حکومتیں اور ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے کھربوں روپے کے نادہندہ
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کھربوں روپے کے واجبات، صوبائی حکومتیں اور مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے کھربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔دستاویزات کے مطابق ٹی سی پی نے 13 اداروں سے 259 ارب روپے کی وصولی کرنا ہے۔ سود کی مد میں اصل واجبات سے زائد رقم نجی بینکوں کو ادا کرنا ہے۔ٹی سی پی کے واجبات پر روزانہ 6 لاکھ ڈالر کا سود آتا ہے ہے۔ ٹی سی پی کے 259 ارب واجبات میں 153 ارب روپے سود کی رقم ہے جبکہ ٹی سی پی کے 259 ارب میں پرنسپل اماونٹ 105 ارب روپے ہیں۔موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن 86 ارب 11 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے اور این ایف ایم ایل نے 104 ارب 22 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ یہ رقم سبسڈی میں دینے والی اشیاء اور دیگردرآمد کروانے والی اشیاء کی مد میں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ٹی سی پی کی نادہندہ ہیں۔دستاویزات کے مطابق سندھ فورڈ ڈیپارٹمنٹ نے 8 ارب 89 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ 13 ارب بیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خواہ فورڈ ڈیپارٹمنٹ 9 ارب 92 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے اور بلوچستان فورڈ ڈیپارٹمنٹ 7 ارب 12 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے بھی 1 ارب 67 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ دستایوزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے کاٹن سبسڈی پر 2 ارب 14 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
چئیرمین پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ یہ رقم گندم، یوریا کھاد اور چینی کی درآمد کے باعث ہیں۔ مختلف اداروں کی طرف سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے کمرشل قرضوں کی واپسی میں مشکلات ہیں۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹوکے سالانہ امتحانی فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
شیڈول کے مطابق10جنوری 2024تک نارمل فیس کے ساتھ سالانہ امتحانی فیس جمع کروایاجاسکتاہے۔
گلگت ( چترال ٹائمزرپورٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ آن لائن امتحانی فیس جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ شعبہ امتحانات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار11دسمبر2023 سے 10جنوری 2024تک نارمل فیس،11جنوری سے 17جنوری 2024تک ڈبل فیس جبکہ 18جنوری سے 25جنوری 2024تک ٹریپل امتحانی فیس کے ساتھ سالانہ آن لائن امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقررہ وقت تک اسکولز اور طلبا اپنا آن لائن امتحانی جمع کروائیں۔متعلقہ تاریخ گزر جانے کے بعد کو ئی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات مارچ 2024کے تیسرے ہفتے ہونگے۔
کے آئی یوسینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے دس امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیا۔
سیٹ نمبر ایک کے لیے ڈاکٹر آفتاب احمد خان،ڈاکٹر اسداللہ،ڈاکٹر سجاد علی،سیٹ نمبر دو میں ڈاکٹر ارشدعلی شیدائی،ڈاکٹر افتخار علی،ڈاکٹر مجیب الرحمن،سعادت شیر خان،
سیٹ نمبر تین میں ڈاکٹر عفت ستارہ،ڈاکٹر میمونہ نیلوفر،ڈاکٹر سعدیہ بیگ کا نام شامل ہیں۔
گلگت (سی ایم لنکس)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں کے انتخابات میں دس امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 7دسمبر 2023کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات کے ریٹرننگ آفیسرو قائم مقام رجسٹرار شاہد احمد شگری کے جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں دس امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔جن میں پروفیسر و ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ نمبر 1کے لیے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد خان،شعبہ میتھس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ،شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی،اسسٹنٹ پروفیسر و لیکچر کی سیٹ نمبر 2میں شعبہ پلانٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی شیدائی،پولیٹیکلس اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار علی،میتھس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن،ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر سعادت شیر خان جبکہ خواتین کے مختص ریزرو سیٹ کے لیے کیمسٹری کی لیکچرار ڈاکٹر عفت ستارہ،مینجمنٹ سائنسز غذر کیمپس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میمونہ نیلوفر اور پولیٹیکلس اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ بیگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ فیکلٹی کے مختص تینوں نشستیں کے لیے نومینیشن فارم جمع ہوچکے ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طورپرووٹر ز کی کل تعداد 201 ہے۔جوحق رائے دہی میں حصہ لیں گے۔
