The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے چارپراجیکٹس کی منظوری دیدی

Chitral Times

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے چارپراجیکٹس کی منظوری دیدی

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے چارپراجیکٹس کی منظوری دیدی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(PDWP)نے7136.844ملین روپے لاگت کے چار پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ(PDWP)کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے صنعتوں اور کثیر شعبہ جاتی ترقی(MSD)کے شعبوں کے چار منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ان کی منظوریاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر صنعتی شعبے میں “ایم ڈی ٹی ایف کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں اقتصادی بحالی(راوٗنڈ II) “کی منظوری دی گئی جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سیل (CPEC CELL)کے قیام، سابق فاٹا میں ٹھیکیداروں کے واجبات، معاوضے، ایٹریبٹریشن ایوارڈ، عدالت کی طے کردہ رقوم اور اضافے کی کلئیرنس اور گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ فاٹا (DOP)MDTF/WB(GPP)شامل ہیں۔