The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صدرعارف علوی اورنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر

Chitral Times

صدرعارف علوی اورنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر

صدرعارف علوی اورنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر

صدرعارف علوی اورنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔صدر مملکت کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی، صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس سے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک ہوئی، صدر پوری قوم کا ہوتا ہے نا کہ صرف ایک سیاسی جماعت کا، عارف علوی نے اپنے صدارتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے وقف کر رکھا ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ عارف علوی عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے ہیں، صدر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے، عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی۔درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

لاہور( سی ایم لنکس)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تقرری غیر مؤثر ہو چکی ہے۔درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔