صحت کارڈ کی خدمات محدود نہیں بلکہ پوری کی پوری بحال کردی گئی ہیں۔ ڈاکٹر ریاض تنولی
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی نے صحت کارڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ صحت کارڈ کی خدمات محدود نہیں بلکہ پوری کی پوری بحال کردی گئی ہیں اس حوالے سے میڈیا پر ملنے والی شکایات اور پرائیویٹ سیکٹر میں ان خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں اورچند خدمات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود کی گئی ہیں جس کے عوض اب تک 6 سو ملین سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔ڈاکٹر ریاض تنولی نے مزید کہا کہ ان خدمات میں زچگی کے دوران آپریشن، ٹانسلز و اپنڈیکس کے آپریشن، انجیو گرافی اور دیگر خدمات شامل ہیں یہ خدمات تمام ایم ٹی آئیزا و ردیگر سرکاری ہسپتالوں میں احسن طریقے سے فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہاہے کہ میڈیا و سوشل میڈیا پر اپینڈیکس آپریشنز کے متعلق چلنے والاموادڈیڑھ سال پُرانا ہے۔