شہزادہ خالد پرویز کو نیب عدالت نے باعزت بری کردیا
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال شہزادہ خالد پرویز نیب عدالت سے باعزت بری ہوگئے ہیں۔ جمعرات کے دن نینشل اکاونٹیبلٹی بیورو ( نیب) کورٹ نمر ۴ پشاور کے جج نوید احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب کی طرف سے شہزادہ خالد پرویز پر جوالزامات لگائے گئے تھے ان کو ثابت نہ کرسکی۔ لہذا شہزادہ خالد کو باعزت بری کیا جاتا ہے ۔ اور نیب ریفرنس خارج کردیا گیا۔شہزادہ خالد پرویز کیس کی پیروی بریسٹر وقاراحمد کررہے تھے۔
یادرہے کہ تقریبا چھ سال قبل شہزادہ خالد پرویز کو نیب حکام نےاُس وقت گرفتار کیا تھا جب چترال میں ضلعی نظامت کیلئے انتخابات ہورہے تھے۔اورجنگلات کے رائیلٹی کی تقسیم میں غبن کے الزام پر ان کے خلاف نیب عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔