The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز، آڈیو لیکس پر وفاق سے جواب طلب

Chitral Times

شہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز، آڈیو لیکس پر وفاق سے جواب طلب

شہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز، آڈیو لیکس پر وفاق سے جواب طلب

شہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز، آڈیو لیکس پر وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)ہائی کورٹ نے شہریوں کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگز اور آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔وزیراعظم، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے سیکریٹریز کو عدالتی سوالات کی روشنی میں مفصل جواب اور بیان حلفی 4 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں سیکریٹریز کو ذاتی حیثیت میں 18 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل موجود نہیں۔عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت کا جواب 31 مئی کے آرڈر کے مطابق نہیں سا لیے دوبارہ مفصل جواب جمع کرائیں اور فراہم کی گئی معلومات درست ہونے کا بیان حلفی بھی دیں۔ اگر دو ہفتوں میں جواب داخل نہ کرایا گیا تو 18 ستمبر کو وزیراعظم کے سیکریٹری اور دفاع و داخلہ کے سیکریٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔واضح رہے کہ عدالت نے 31 مئی کے آرڈر میں پوچھا تھا کہ کیا آئین اور قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اور خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ اگر اجازت نہیں تو شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کون سی اتھارٹی ذمہ دار ہے؟ غیر قانونی طور پر ریکارڈ کی گئی کالز کو ریلیز کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟

آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پاکستان میں آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کرے گی۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جانب سے مبارکباد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لئے مشترکہ عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آڈیو لیکس: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیکس درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔جسٹس بابرستار نے آڈیوٹیپس کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے آڈیو ٹیپ کی قانونی حیثیت کے بارے میں جواب طلب کرتے ہوئے 4 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے وزیراعظم کے سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کے سیکریٹری اور وزارتِ داخلہ و دفاع کے سیکرٹریز بیانِ حلفی بھی جمع کروائیں گے۔عدالت کا حکم ہے کہ جو تفصیلی رپورٹ سیکرٹریز نے جمع کروانی ہے ان کی درستگی کے بیان حلفی جمع کروائیں۔عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جواب 31 مئی کے آرڈر میں اٹھائے گئے سوالات کو مدِنظر رکھ کرجمع کروائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں لکھا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل موجود نہیں تو کچھ وقت دیا جائے۔حکم نامے میں یہ بھی لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کا پہلے سے جمع کروایا گیا جواب31 مئی کے آرڈر کے مطابق نہیں۔عدالت نے وزیراعظم کے سیکریٹری اور وزارتِ دفاع و داخلہ کے سیکرٹریز کو 18 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ نجم الثاقب نے پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے نجم الثاقب کی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کو معطل کیا ہوا ہے۔