![Chitral Times - The voice of Chitral | شہدائے چترال میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دنین ٹیم نے اپنے نام کرلی، جی اوسی مہمان خصوصی shohada memoral footbal tournamnet chitral final winner danin team receiving trophy](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2019/04/shohada-memoral-footbal-tournamnet-chitral-final-winner-danin-team-receiving-trophy.jpg)
شہدائے چترال میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دنین ٹیم نے اپنے نام کرلی، جی اوسی مہمان خصوصی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) قشقار سپورٹس کمپلیکس چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ شہدائے چترال میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا. اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جے اوسی ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل خالدسید تھے. جنھوں نے کھلاڑیوںمیں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی . ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دنین اور جنگ بازارٹیموںکےمابین کھیلا گیا . جس میں دنین نے جنگ بازار ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی .
مہمان خصوصی نے ایک کامیاب اور بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ڈی ایف اے چترال اور ہیڈ کوارٹر جغور فٹ بال کلب انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے چترالی عوام کی امن پسندی ، مہمان نوازی ، خلوص ، رواداری اورحب الوطنی کی تعریف کی . اور پاک آرمی کی طرف سے چترال اور چترال کے عوام کی ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کی . مہمان خصوصی نے ڈی ایف اے چترال اور ہیڈ کوارٹر جغور فٹ بال کلب کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا. تقریب سے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین بھی خطاب کیا . اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ بھی موجود تھے.