The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 4 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندورفیسٹول کو جنگلی وابی حیات اورپالتوجانوروں‌کیلئے موت کا سامان نہ بنایا جائے…رحمت علی جعفر

Chitral Times

شندورفیسٹول کو جنگلی وابی حیات اورپالتوجانوروں‌کیلئے موت کا سامان نہ بنایا جائے…رحمت علی جعفر

شندورفیسٹول کو جنگلی وابی حیات اورپالتوجانوروں‌کیلئے موت کا سامان نہ بنایا جائے…رحمت علی جعفر

چترال ( محکم الدین ) چترال اینوائرنمنٹ اینڈ ہیریٹیج پروٹیکشن سوسائٹی ( چیپس) کے چیف ایگزیکٹیو رحمت علی جعفر نے کہا ہے . کہ شندور فیسٹول کو جنگلی حیات , آبی حیات اور مقامی لوگوں و پالتو جانوروں کیلئے موت کا سامان نہ بنایا جائے . میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا . کہ شندور ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ہے . لیکن فیسٹول میں شرکت کرنے والے ہزاروں سیاح سالانہ جس طرح آلودگی پھیلاتےہیں . اس سے جنگلی حیات , آبی حیات اور شندور کے مضافاتی علاقوں کے لائیو سٹاک بچے کچے زہریلے خوراک کھا کر ہلاک ہو جاتے ہیں . جبکہ یہاں کچرے کے ڈھیر اور فالتو اشیا و گندگی سے پھیلنے والی تعفن اور ماحولیاتی آلودگی سے علاقے کو ناقابل تلافی ماحولیاتی نقصان پہنچ رہا ہے . اس لئے شندور فیسٹول کے انتظامات اور اخراجات میں اس کی صفائی کیلئے فنڈ مختص کیا جائے . تاکہ شندور میں جمع ہونے والے کچروں اور گندگی کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگایا جاسکے . انہوں نے کہا . کہ شندور فیسٹول کے موقع پر بزنس کمیونٹی کی طرف سے جو گندگی پھیلائی جاتی ہے . اس کی صفائی کا خود انہیں پابند بنایا جائے . انہوں نے منسٹری آف ٹورزم اور منسٹری آف کلائمیٹ چینج سے پر زور مطالبہ کیا . کہ شندورکو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں . رحمت علی جعفر نے شندور میں حکومت کی طرف سے آتشبازی پر پابندی کو خوش آیند قرار دیا . اور کہا . آتشبازی سے جنگلی حیات خوف و ہراس کا شکار ہوتے تھے . اور قدرتی ماحول میں چترال کے کلچر کے خلاف کوئی بھی تفریح مناسب نہیں .
Shandur polo committee ijlas 1