Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شمالی وزیرستان میں وطن عزیزکی حفاظت میں مامورچترال کا ا یک اورقابل فخرسپوت سمیت دوجوان شہید

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ‏شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہیدہوگئے ہیں۔ شہید نائیک رحمان اللہ کا تعلق آرندو چترال سے ہے، جبکہ شہید 22 سالہ لانس نائیک محمد عارف ٹانک کے رہائشی تھے۔ذرائع کے مطابق آرندو سے تعلق رکھنے والا شہید رحمان کے والد بھی کارگل میں دشمن کا مقابلہ کرتےہوئے شہید ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے وزیر اعلی نے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔انھوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،

nik Rahmanullah arandu shaheed
ٖفائل فوٹو: رحمان اللہ شہید آرندو

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55406