![Chitral Times - The voice of Chitral | شدید برفباری میں بند مدکلشٹ روڈ اپنی مددآپ کے تحت ٹریفک کیلئے کھول دی گئی madak lasht road reopen chitral 5](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2020/01/madak-lasht-road-reopen-chitral-5.jpg)
شدید برفباری میں بند مدکلشٹ روڈ اپنی مددآپ کے تحت ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
دروش (چترال ٹائمزرپورٹ ) حالیہ برفباری کے بعد چھ دنوںسے بند دروش مدکلشٹ روڈ کو علاقے کے رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹاکر ٹریفک کیلئے کھول دی . ذرائع کے مطابق مدکلشٹ روڈ گزشتہ چھ دنوںسے شدید برفبار ی کے بعد بند تھی کہ مدکلشٹ ولنٹئیرتنظیم کے سو سے زیادہ نوجوانوں ، مدکلشٹ ڈرائیور یونین اورمدکلشٹ میںتعینات پولیس کے جوانوںنے ملکر اپنی مدد آپ کے تحت دو فٹ سے زیادہ برف کو ہٹاکرمدکلشٹ روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی ہے. جس سے مختلف مکاتب فکر نے سراہا ہے .