Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہی مسجد چترال  کے رنگ و روغن کوپرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر 

Posted on
شیئر کریں:

شاہی مسجد چترال  کے رنگ و روغن کوپرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شاہی مسجد چترال میں تزئین و آرائش کے جاری کام میں مسجد کے قدیم دور میں رنگ و روغن کو اصل رنگ کے بجائے سفید د رنگ دیا جا رہا ہے اس سلسلے میں عوامی شکایات پرڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی کو متعلقہ تحصیلدار خلیل اللہ، انجنیئر (سی اینڈ ڈبلیو)امجد جان کے ہمراہ شاہی مسجد چترال کا دورہ کر نے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی نے مسجد کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر موجود ٹھیکیدار کو سختی سے ھدایت کی کہ مسجد کے رنگ و روغن کوپرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائے اور تزئین و آرائش کا کام جلد اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ تزئین وآرائش کے کام میں کسی قسم کی تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ علاقے کے لوگوں کے منشا کے مطابق مسجد کی پرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائیگا۔دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوارلحق کی نگرانی میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ سٹرکوں،رابطہ پلوں اور دیگر انفرا سٹکچر کی بحالی کے کاموں پر پوری تندہی کے ساتھ تعمیرانی کام جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والی مدکلاشٹ روڈ کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔ مدکلشٹ روڈ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ڈی سی انور الحق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

chitraltimes shahi qilla chitral renovation


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65568