Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاگرام اورگرم چشمہ کے ہسپتال این جی او سے واپس لیکر محکمہ صحت کے زریعہ چلایا جائے. چترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( پ ر )ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو کھلا خط لکھ دیا۔خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹی ایچ کیو گرم چشمہ اور آرایچ سی شاگرام تور کہو اپر چترال کو بلا تاخیر آغا خان ہیلتھ سروسز سے واپس لے کر صوبائی محکمہ صحت کے ذریعہ چلایا جائے یہ دونوں تحصیلوں کے عوام کامطالبہ ہے اس طرح بونی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی کسی بھی NGO کے حوالہ نہ کیا جائے بصورت دیگر اس فیصلہ کے خلاف عوام ردّ عمل آئے گا۔ایک پریس ریلیز میں مولانا چترالی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت دینا حکومت کا کا م ہے نہ کہ NGO کا . ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت صحت اور تعلیم کے مرا کزکو پرائیویٹائیز کرنا یا NGO کے حوالہ کرنا چاہتی ہے اور NGO کے ذریعہ صوبہ کو چلانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ چترالی قوم اب بیدار ہو چکی ہے اور ان کے منتخب نمائندے بھی کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور چترال کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر زور دار آواز اٹھائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17210