سیکرٹری ٹورازم اینڈ کلچر کے زیر صدارت اجلاس، عوامی خدشات کے پیش نظر کالاش ویلی ڈویلپمنٹ آتھارٹی کے بعض شقوں میں مجوزہ ترامیم کے مسودے کی منظوری دیدی گئی، جو حتمی منظوری کیلئے کا بینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی
پشاور ( نمائیندہ چترا ل ٹائمز ) خیبر پختونخواہ کلجر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے عوامی خدشات کو دور کرنے کی غرض سے کالاش ویلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے۔وی۔ڈی۔اے) کے بائی لاس کے بعض شقوں میں مجوزہ ترامیم کے مسودے کی منظوری دیدی ہے ۔ جو محکمہ قانون کی جانب سے حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کیلئے کا بینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔اس بات کا اعلان منگل کے روز سیکرٹری ٹورازم، کلچر بختیار خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جسمیں کالاش ویلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین احمد علی ایڈوکیٹ، ڈائریکٹر جنرل منہاس الدین، بورڈ ممبر اور سابق معاون خصوصی اقلیتی امور وزیر زاداہ آور دیگر حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں وادی کالاش کے عوام آور بعض ا سٹیک ھولڈرز کی جانب سے ایکشن پلان سے متعلق خدشات تحفظات اور مجوزہ ترامیم سے متعلق تفصیل سے غور کیا گیا ۔جبکہ اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے ترمیمی مسو دے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئ۔ اتھارٹی سے متعلق مجوزہ ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے محکمہ قانون خیبر پختونخواہ کو ارسال کردی گئی ہے جو حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کیلئے کا بینہ کے سامنے پیش کی جائے گی ۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کالاش ویلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی وادی کے عوام کی ترقی، خوشحال اور بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم کی گئ ھے اور اس حوالے سے ایسے رولز اور قوانین بنائے جائیں گے جو عوامی خواہشات کی عکاسی کر یں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کیلاش ویلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی علاقے کے عوام آور عمائدین کو اعتماد میں لیکر وادی کیلاش کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک مربوط اور جامع پالیسی وضع کرے گی ۔۔۔


