Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپریم کورٹ: مردم شماری کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Posted on
شیئر کریں:

سپریم کورٹ: مردم شماری کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مردم شماری کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مردم شماری کیخلاف ابتدائی اپیل پر سماعت 13 نومبر کو کرے گا۔درخواست گزار حسن کامران نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کیے تھے، بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بینچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں، انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیس کو بھی اْسی دن سماعت کے لیے مقرر نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ انتظامی جج کے پاس اہم نوعیت کا کیس بھی آگلے روز کے لیے مارک کرنے کا اختیار ہے، کیس مارک کرنے کے باوجود ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کے لیے بینچ تشکیل نہیں دے سکتا۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو جج محض چیف جسٹس کے فراہم کردہ اختیارات کے مطابق کیس مارک کر سکتا ہے، بادی النظر میں یہ پہلو درخواست گزار کو مشکل صورتِ حال میں ڈال دیتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ انتظامی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے تاکہ وہ اس پر کوئی فیصلہ کر سکے، ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے تحت معاملہ فل کورٹ کے سامنے بھی رکھا جا سکتا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81556