The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سولرائزیشن منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس، بہت جلد محکمہ توانائی و برقیات، محکمہ فنانس اور کمرشل بینک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے.مشیرخزانہ

Chitral Times

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت سولرائزیشن منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
بہت جلد محکمہ توانائی و برقیات، محکمہ فنانس اور کمرشل بینک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ محتصر وقت میں منصوبے سے مستحق عوام مستفید ہوسکیں، مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم کی زیر صدارت سولرائزیشن منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کیلئے ایک اعلی سطح مشاورتی اجلاس محکمہ فنانس سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری توانائی نثار احمد خان، سیکرٹری قانون اختر سعید ترک، چیف اکانومسٹ عارف اللہ خان سمیت پیڈو، بینک آف خیبر اور کیپرا حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر سولرائزیشن منصوبہ پر عملی کام شروع کیا جا رہا ہے جس میں میرٹ کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ دیگر روایتی ترقیاتی منصوبے سے ہٹ کر تیز اور جلد مکمل کیا جائے گا اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سمیت متعدد تحقیقاتی ایجنسیز کو اس میں شامل کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی کاشبہ تک نہ ہو۔ مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ تجویز کیا گیا کہ یہ منصوبہ نان اے ڈی پی ہوگا اور کمرشل بینک کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کیلئے بہت جلد محکمہ توانائی و برقیات، محکمہ فنانس اور کمرشل بینک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ محتصر وقت میں منصوبے سے مستحق عوام مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وینڈرز سلیکشن اور شارٹ لسٹنگ کیلئے ملک کے بڑے اخبارات میں اشتہارات دئیے جائیں گے تاکہ تمام فورمز اور اداروں کو مناسب مواقع مل سکیں۔