Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوشل ویلفئیرآفیسرسیدنبی حسین پیرزادہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال کے سابق منیجر اور ایس ڈبلیو او (SWO)بونی سید نبی حسین پیرزادہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ان کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں منعقد منعقد ہوئی،ادارے کے منیجر رحمت نواز سروری نے سبکدوش ہونے والے آفیسر کی خدمات کو سراہا۔اورطویل عرصے ملازمت کے دوران اسٹاف کے ساتھ ان کے حسن سلوک اور ادارے کے لئے آپ کی خلوص نیت سے ادارہ ہذا کی ترقی کی کاوشوں کو سراہا۔ادارے کے دوسرے اسٹاف نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیں،اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف آئندہ بھی ادارے اور اسٹاف کے ساتھ اپنی وابستگی قائم رکھیں گے اور ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آخر میں نبی حسین پیرزاد ہ نے اپنے اعزاز میں اس تقریب کے انعقاد پراسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤوں کے ساتھ ادارے سے رخصت ہوئے۔
syed nabi hussain retired


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22955