The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، سڑکیں بہہ گئیں، زمینی رابطہ منقطع, یکم جولائی سے اب تک ملک میں بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

Chitral Times

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، سڑکیں بہہ گئیں، زمینی رابطہ منقطع, یکم جولائی سے اب تک ملک میں بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، سڑکیں بہہ گئیں، زمینی رابطہ منقطع, یکم جولائی سے اب تک ملک میں بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، سڑکیں بہہ گئیں، زمینی رابطہ منقطع, یکم جولائی سے اب تک ملک میں بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ)سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی۔نوشہرفیروز اور دادو میں سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہوگئے، سکھر میں بھی مسلسل جاری بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

چترال میں سیلابی ریلیمیں یارخون دیزگ گاؤں کا رابطہ پل بہہ گیا، جس سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔جھنگ میں سیلابی پانی سے فصلیں، آبادی اور سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سندھ میں موسلادھار بارش کے باعث اکثر مقامات پر سیلابی صورتِ حال ہے۔دادو میں کیرتھر کے پہاڑوں پر موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، کاچھوکی رابطہ سڑک شاہ گودریو زیرِ آب آگئی جس سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔نوشہرو فیروز میں سیلابی پانی 5 دیہات میں داخل ہو گیا، جس کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔خیر پور اور ٹنڈوالہٰ یار میں بھی بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا۔

لاڑکانہ میں کچی آبادیوں اور سینٹرل جیل سمیت متعدد علاقوں سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔ادھر خیبر پختون خواں کے ضلع چترال میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتِ حال ہے، جس سے کئی مکانات اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں، پانی متعدد دیہات میں داخل ہو گیا ہے، سیلابی ریلے میں یارخون ڈیزگ گاؤں کا رابطہ پل بھی بہہ گیا۔مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ دریائے کنہارمیں گر گیا، پہاڑ کا حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، لودھراں سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش جاری ہے۔راجن پور میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔جھنگ میں سیلابی پانی آبادیوں اور فصلوں میں داخل ہو گیا، سڑکیں زیرِ آب آ جانے سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یکم جولائی سے اب تک ملک میں بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم جولائی سے 17اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ 68 لوگ پنجاب میں، کے پی میں 65،سندھ میں 32،بلوچستان 15، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد شامل ہیں۔مون سون بارشوں میں 333 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 137 بچے اور 85 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوگئے اور 1419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 8 اسکول اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 323 جانور بھی سیلاب کے باعث ہلاک ہوئے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ، شمال مشرقی جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ڈی جی خان، کوہ سلیمان، ہرنائی سبی، جھل مگسی کوہلو، نصیرآباد، مستونگ، قلات، خاران، جعفرآباد، ڑوب، بولان، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، آواران، دادو، مری گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں برساتی ندی نالوں اور پہاڑوں علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔