سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام سمیت دیگر مسائل کے حل میں صحافی برادی کا کلیدی کردار ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام سمیت دیگر مسائل کے حل میں صحافی برادی کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں لوئر چترال کے پریس کلب کے ممبران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صحافیوں نے لوئر چترال کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنرکو تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب ممبران کو مسائل کی نشاندہی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال کی پسماندگی کو ختم کرنے اور لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کئے جائینگے اور انشاء اللہ لوئر چترال کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبرؤے کار لائیں گے۔ پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے کہاکہ چترال کے صحافی انتہائی ذمہ داری سے رپورٹنگ کرتے آئیے ہیں ہماری اولین ترجیح چترال کی آمن و امان ہے کسی بھی رپورٹ کو فائل کرنے سے پہلے چترال کی اجتماعی امن ومان، ثقافت اور اقدار کا خیال رکھاجاتا ہے، تاہم چترال کی مسائل کو اجاگرکرنے اور اسکی ترقی میں چترال کے صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے،

