Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی جاری،ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 درخواستیں وصول

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 6 سو 83 حج درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی ہدائت پر نامزد بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل ہفتہ، اتوار جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود لوگوں کا درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ درخواستیں جمع کرارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حج درخواستیں 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔ درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے اور تمام درخواست گذاروں کو ان کے کوائف ’ایس ایم ایس‘ بھی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کسی غلطی کی صورت میں بینک سے فوری تصیح کرانے کی ہدایت کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19479