Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرپرچوٹ لگنے پر2گھنٹوں میں انجکشن سے20فیصد شرح اموات کم ہوسکتی ہے،نئی تحقیق

Posted on
شیئر کریں:

،29ممالک کے12737مریضوں پر 7برسوں میں تجربات کے نتائج ہسپتال پہنچنے سے پہلے 1122اورایمبولینسوں میں ٹرانزمک ایسڈ انجکشن رکھنے کی سفارش کریں گے، ایسے پالیسی فیصلے سامنے لائیں گے جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے گا: پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی جدید تحقیق پر میڈیا سے گفتگو
.
لاہور(آئی آئی پی) میڈیکل کے شعبے میں بڑی تحقیق سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق لرنر سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے زیر اہتمام دنیا بھر کے29ممالک میں 7برسوں تک 12737مریضوں پر تجربات کئے گئے جن میں سے پاکستان کے4567مریض شامل تھے اور ان میں سے 2500مریضوں کا تعلق صرف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال سے تھا جن پر کی گئی تحقیق سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ اگر سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں مریض کو 2گھنٹے کے اندر اندر ٹرانزمک ایسڈ کے سالٹ کا انجکشن دے دیا جائے تو اس میں شرح اموات میں 20فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس ریسرچ میں پروفیسر خالد محمود پروفیسر، رضوان مسعود بٹ اور پروفیسر آصف بشیر اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔اس حوالے سے پی آئی این ایس کے سربراہ اور معروف نیور و سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2012میں شروع ہونے والی یہ ریسرچ اس سال 7برسوں کے بعد مکمل ہوئی ہے اور یہ امر کھل کر واضح ہوا ہے کہ اگر ہیڈ انجری کے کیس میں ایسے مریض جو اپنے ہاتھ پاں ہلا سکتے ہوں یا بات کا جواب دے سکتے ہوں تو سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں 2گھنٹوں کے اندر ٹرانزمک ایسڈ کا انجکشن دینا چاہیے تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے زور دے کر کہا کہ اس امر کی سفارش کی جائے گی کہ1122اور دیگر ایمبولینسوں میں اس انجکشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ حادثے کی صورت میں مریض کو ہسپتال تک لانے اور ہیڈ سرجری کے عمل تک پہنچنے کے وقت کو بچایا جا سکے اور ان مریضوں میں شرح اموات کو کم سے کم کیا جا سکے، پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی پیدا ہونا ضروری ہے تاکہ ایمبولینسوں میں انجلشن کی فراہمی جلد از جلد عمل میں لائی جائے،انہوں نے بتایا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں دماغی امراض اور ہیڈ انجری کے حوالے سے تحقیق جاری رہتی ہے جس میں ادارے کے قابل پروفیسرز اور ڈاکٹرز حصہ لیتے ہیں،جن کے نتائج سے آج میڈیا کو آگاہ کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں ایسے پالیسی فیصلے سامنے لائیں گے جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے گااور بالخصوص ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سروں پر چوٹ لگنے کے واقعات میں شرح اموات میں واضح کمی واقع ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27596