Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق کمشنر میر سبحان الدین انتقال کر گئے۔

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )سابق کمشنر میر سبحان الدین آف گولدور چترال پشاور میں انتقال کر گئے۔ ان کا نمازجنازہ حیات آباد میں‌اداکی گئی ، وہ ڈاکٹر محمد ادریس حال برطانیہ کے والد محترم ، تحریک انصاف کے رہنما سرتاج احمد خان کے خالو، ایڈیشنل کمشنر پشاور، سید کاظم حسین جان اور ایڈوکیٹ سید سید امتیاز حسین شاہ کے مامو اور ڈاکٹر شجاع کے بھائی تھے. آپ کا فرزند ڈاکٹر محمد ادریس برطانیہ میں درس تدریس سے وابستہ ہیں۔
یادرہے کہ میر سبحان الدین 1952 میں میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پہلی دفعہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا – وہ مختلف عہدوں‌پر فائز رہے، آپ کی عمر 83 برس تھی.

mir subhanud din2

بشکریہ ایف بی ایف، خواجہ عدنان


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17289