Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق وزیر اعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی نئے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت, جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے نام پر اتفاق 

Posted on
شیئر کریں:

سابق وزیر اعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی نئے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت, جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے نام پر اتفاق

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز) سابق وزیر اعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی وزیر اعلی آفس میں اہم ملاقات، ملاقات میں نئے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرام خان درانی نےمشاورتی ملاقات کے دوران موجودہ نگران کابینہ کے اراکین کا جائزہ لیا اورکابینہ میں سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے نام پر اتفاق کرلیا۔جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اس سے قبل نگران وزیر قانون بھی رہے ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی وفات کے بعد یہ عہدہ خالی رہ گیا تھا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81594