The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سابق ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ دوسری بار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ دوسری بار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ دو مرتبہ ضلع ناظم اور ایک ٹرم کے لئے متحدہ چترال کا ضلعی امیر رہنے والے مغفرت شاہ جماعت اسلامی میں مسلسل مقبولیت اور ترقی کے زینے چڑھ رہیں اور اس وقت پارٹی کے صوبائی نائب امیر بھی ہیں جبکہ اسی رفتار سے شائد صوبائی امارت کا ہما بھی ان کے سرپر بیٹھ جائے۔ اپنی مخصوص طرز سیاست اور مختلف علاقائی ایشوز پر دوٹوک اور جارحانہ موقف رکھنے کی وجہ سے جہاں ان کا حلقہ احباب وسیع ہے وہاں مخالفین کی ایک بڑی فوج بھی ہر وقت ان کے مخالفت میں کمربستہ رہتی ہے۔

جماعت اسلامی کے مجلس شوریٰ مختلف انتخابی حلقوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں چترال بھی ایک حلقہ ہے جہاں سے ارکان جماعت اسلامی ایک رکن کو منتخب کرتے ہیں اور مغفرت شاہ کا انتخاب بھی اس حلقے سے ہوا ہے جبکہ اس سے قبل سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اس جماعتی باڈی کے رکن تھے۔ ووٹنگ خفیہ رائے دہی کے ذریعے کی جاتی ہے جنہیں جماعت کے ہیڈ کوارٹرز واقع منصورہ لاہور میں ایک انتخابی کمیشن گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان کرتی ہے۔ جماعت کے اندرونی زرائع کے مطابق اس دفعہ مغفرت شاہ کا انتخاب بھاری اکثریت کے ذریعے ہوا ہے جو ان کی مقبولیت کا مظہر ہے۔