Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور دورہ

Posted on
شیئر کریں:

سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور دورہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے گزشتہ دن ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور کا دورہ کیا ۔ کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع سرتاج احمد خان کا کہنا تھا کہ جس طویل قانونی محاذ کا سامنا رہا اور کامیابی ملی اس پر فوزیہ کی استقامت قابل داد اور مبارک بادی کے مستحق ہے۔ اس موقع پر بی بی فوزیہ کے اعزاز میں کیک اور گلدستہ پیش کیا گیا۔

چترال جرنلسٹ فورم کے پیٹرن/ Save Chitral Save Pakistan کے کوارڈینیٹر سید ذوالفقار علی شاہ اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چترال میں اقتصادی ترقی، گہریت میں اکنامک زون، ارندو اور شاہ سلیم بارڈر اسٹیشنوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ بی بی فوزیہ نے چیمبر کے اشتراک سے چترال میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

chitraltimes ex mpa fouzia meeting with fpcci 4 chitraltimes ex mpa fouzia meeting with fpcci 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77406