The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 20 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

زئیت کڑک کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق ایک زخمی

Chitral Times

زئیت کڑک کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق ایک زخمی

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ژوپو یارخون جانے والی ٹویوٹا جیپ نمبر PR 3818 زئیت کے مقام پر بے قابو ہوکر دریائے چترال میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ ڈرائیور ریاض محمد اور اُن کے والد عظیم خان ولد گلاس پناہ ساکن یارخون لشٹ جان بحق جبکہ حامد حسین زخمی ہو گئے ۔ جان بحق ہونے والوں کی میتیں بعد آزان آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں ۔ جبکہ زخمی کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ بونی پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ۔