The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 25 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریڈیو اورریڈیوملازمین کاکردار۔۔۔۔۔۔جمشید آحمد

Chitral Times

ریڈیو اورریڈیوملازمین کاکردار۔۔۔۔۔۔جمشید آحمد

ریڈیو اورریڈیوملازمین کاکردار۔۔۔۔۔۔جمشید آحمد

یہ بات حقیقت ہے کہ پوری دنیا میں ریڈیو کی حثیت ہمیشہ ایک تربیت گاہ کے طور پر رہی معاشرے میں مثبت قدروں کی فروع اور تربیت سازی کے حوالے سے ریڈیو کا کردار ہر دور میں قابل قدر رہا ہے۔ ثقافتی لسانی اور نسلی حوالوں سے ریڈیو نے حب الوطنی کے جذبے کو ہمیشہ فروغ دیا اور معاشرتی قدروں کو ذندہ رکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ تہذیب یافتہ بااخلاق محب وطن زریعہ ابلاع کا اغزاز آج بھی ریڈیو کو حاصل ہے۔ریڈیو نے اپنی محصوص اور منفرد اواز کے زریعے ملک کے ہر حصے کے افراد کو رابطے کی ایسی زنجیر سے بندھا ہے جس کی کڑیاں اخوت، بھای چارہ سے جڑی ہیں۔ مذہبی حوالے سے ریڈیو کا کردار ناقابل فراموش اور لایق تحسین ہے اسلامی تعلیمات اور اسلامی معلومات کے لیے ریڈیو واحد زریعہ ہے۔ریڈیو پاکستان ملک اور قوم کی اواز ہے۔یہ وہی ادارہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا ہے 1971اور 1965کی پاک بھارت جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے۔

ریڈیو پاکستان اپنی معتبر خبروں اور ملی نعموں سے وطن عزیز کی سپاہیوں میں جرات اور حوصلہ ڈال کردشمن کی ناکام کوشیوں کو خاک میں ملادیاہے اور ریڈیو پاکستان کی ملازمیں دن رات مایک کے سامنے بیٹھ کر افواج پاکستان کی بہادری اور دلیری کی خبریں عوام تک پہنچاتے رہے۔کشمیر کے حوالے سے بھی ریڈیو پاکستان کا کر دار تاریخی رہا ہے کچھ دن پہلے انڈیا کے وزیر اعظم ایک جلسے سے خطاب کر تے ہوے یہ کہ رہا تھا کہ میں ریڈیو پاکستان کے انڈیا کے خلاف ہونے والے پروپکنڈہ سے تنگ اچکا ہوں۔ قدرتی افات سیلاب، زلزلہ ہت تاکہ کویڈ 19 کے دوران ریڈیو اور ریڈیو کی ملازمیں اپنی فرایض کی انجام دہی میں پیش پیش رہے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ ریڈیو کی کردار کو مٹانے اور اس محب وطن ادارے کوختم کر نے کے لیے ان کے 749 ملازمیں جو کہ پندرہ بیس سالوں سے ریڈیو میں ملازمت کر تے ہوے اے ہیں جو صرف 17500 روپے معاوضہ لیتے تھے اور یہ ہی ان کا زریعہ امدن تھا ان کو نوکری سے نکا لا گیا ہے یہ بچارے اسلام ابادکی خزان کی اس سردی میں اپنے حق کے لیے دن رات دھرنے دینے پر مجبور ہیں۔ اس لیے حکومت پاکستان اور چیف آف ارمی اسٹاف سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ ریڈیو پاکستان کی کردار اور ان کے ملازمین کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوے ان کی بر طرف ملازمین کو فورا بحال کیاجاے۔ اور اس قومی ادارے کو عزت دی جاے۔