The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریٹائر پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Chitral Times

ریٹائر پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ریٹائر پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( چترال ٹائمز رپورٹ)رضاکارانہ سکیم کے تحت 1924 ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،عدالت نے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ثاقب حفیظ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی,درخواست گزار کی جانب سے نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ پیش ہوئے,مجاہد چودھری، زاہد عمر بٹ، عامر ملک سمیت دیگر ریٹائرڈ آفیسرز بھی عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وی ایس ایس رضاکارانہ سکیم کے تحت1924 ملازمین کو ریٹائر کیا گیا،،معاہدے میں پنشن مراعات، میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کا معاہدہ کیا گیا۔ ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی طرح باقی مراعات نہیں دی گئیں۔جو ان کا حق ہے۔سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہوئی۔۔درخواست گزار وں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات فراہم کرنے کا حکم دے۔ جس پر لاہورہائیکورٹ نیچیف ایگزیکٹو پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔