ریشن میں بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاجی دھرناگزشتہ پانچ دنوں سے جاری
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے سیلاب اور دریا کی کٹائی سے متاثرہ گاوں ریشن کے عوام سراپا احتجاج ہیں، بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ جلوسوں کے بعدگزشتہ پانچ دنوں سے دھرنے پر ہیں، دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں اب تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی اس سلسلے میں آج عمائدین ریشن کا اہم اجلاس دھرنا کیمپ میں منعقد ہوا ، اجلاس کے شرکا نے تشویش کا اظہار کیا ۔ عمائدین نے کہا کہ حکومت ہمیں سنجیدہ نہیں لیے رہا ہے ،ہم اپنے جائز حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی سے کام لیا ۔ تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے اگر حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کے صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا 25 اکتوبر کو بھرپور جلسہ کیا جائے گا اس جلسے میں عوام ریشن اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے گھروں سے نکلے گی۔

