Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

’’روڈ ہمارا حق‘‘ تحریک کو کامیاب بنانے میں ہرمکتبہ فکرسے تعاون کی اپیل۔۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے معروف قانون دان اور’’روڈ ہمارا حق‘‘ تحریک کے روح رواں وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ھم نے چترال کے سڑکوں کی ابتر صورت حال کو مدنظر رکھتے ھوے جس تحریک کا اغاز کیا ھے اس سلسلے میں آج میں قوم سےوعدہ کرتا ھوں کہ اللہ کی مدد اور آپ لوگوں کی تعاون کے ساتھ کسی بھی صورت اس تحریک کو سیاست کی نذر ھونے نہیں دینگے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس تحریک میں ھمارے ساتھ آل سٹوڈنٹس چترال،تجار یونین چترال، ٹرانسپورٹ یونین چترال اور سول سوسائٹی شامل ھیں لہذہم کسی بھی صورت اس تحریک کو ہائی جیک کرنے یا سیاست کی نذر ھونے نہیں دینگے۔ یہ تحریک چترال کے ہرمرد وخواتین ، نوجوانوں اور بچوں کے دلوں کی اواز بن چکی ھے۔انھوں نے مذید کہا کہ ایک نیک کام اور حق کی اواز کو بلند کرنے کے لیے مالی طور پر مستحکم ھونا شرط نھیں ھے بلکہ نیت صاف ھو تو منزل اسان ھوتا ھے اس لیے ھم چاروں اسٹیک ھولڈرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کرچکے ہیں کہ میں اس تحریک کو خود لیڈ کروں گا اور اپنی بساط کے مطابق چترالی عوام اور اپنے اسٹیک ھولڈرز کو لیکر آگے بڑھنے کی کوشش کرونگا۔انھوں نے چترال کے ہر مکتبہ فکر سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘روڈ ہمارا حق ‘‘تحریک کو کامیاب بنانے میں ہر کوئی اپنے حصے کا کردار اداکرے ۔

انھوں نے مذید کہا کہ ۱۱اکتوبر کے دن ٹاون ہال چترال میں چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کا پہلا اجلاس بلایا گیا ہے جہاں ہر مکتبہ فکر کو دعوت دی گئی ہے جہاں سیاست سے پاک صرف ایک ایجنڈا ’’روڈ ہماراحق’’کے موضوع پر بات ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40892